امریکی صدر نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دیکھ بھال کے وزیر ڈیوڈ شلکن کو بر طرف کر دیا
نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دیکھ بھال کے وزیر ڈیوڈ شلکن کو بر طرف کر دیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ شلکن کی جگہ وائٹ ہاؤس کے فزیشن رئیر ایڈمرل رونی جیکسن کو نیا وزیر نامزد کیا ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دیکھ بھال کے وزیر ڈیوڈ شلکن پر اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کئی الزامات ہیں ۔
امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں ڈیوڈ شلکن کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ ؎
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نےٹویٹ کے ذریعے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی برطرفی کا اعلان بھی کیا تھا ۔