امریکی صدر نے اسامہ بن لاد کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ، کہا کہ حمزہ بن لادن افغانستان میں کارروائی کے دوران مارا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت القاعدہ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے ، اس کی ہلاکت سے دہشتگرد تنظیم نہ صرف اہم ماہرانی قیادت بلکہ اس کے والد سے علامتی تعلق سےبھی محروم ہو گئی ہے ۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت سے القاعدہ کی سر گرمیوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔ حمزہ بن لادن کو امریکی فورسز نے افغانستان میں انسداد دہشگردی کی کارروائی کے دوران مارا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے فروری میں 30 سالہ حمزہ بن لادن کے سر کی قیمت دس لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔