Wednesday, February 21, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی صدر جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ، غزہ میں جنگ بندی  کا مطالبہ
May 20, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں کشیدگی میں کمی کی توقع ظاہر کی لیکن نیتن یاہو نے غزہ میں آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے فون کال کے بعد ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں کہا مقاصد کے حصول تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ ہے۔

ادھر روس نے اسرائیل کو غزہ میں مزید ہلاکتیں قابل قبول نہ ہونے کا پیغام دے دیا۔