Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدر تشدد کے واقعات دکھانے پر میڈیا پر برس پڑے، صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی نسلی عدم مساوات کیخلاف کام کرونگا: اوباما

امریکی صدر تشدد کے واقعات دکھانے پر میڈیا پر برس پڑے، صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی نسلی عدم مساوات کیخلاف کام کرونگا: اوباما
May 5, 2015
بالٹی مور (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما بالٹی مور میں تشدد کی کوریج پر میڈیا پر برس پڑے۔ کہتے ہیں میڈیا امریکی شہروں کے پیچیدہ اور گھمبیر مسائل حل کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے بجائے لٹیروں اور تشدد کرنے والوں کو کوریج دیتا ہے۔ نیویارک سٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا سیاہ فام نوجوانوں کیلئے اقتصادی مواقع نہ ہونے سے مظاہروں اور تشدد کو ہوا ملتی ہے اس لئے امریکی قوم کو سیاہ فام اور لاطینی شہریوں خصوصاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں رہنے والوں کی زندگی بہتر بنانے پر توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا وہ عہدہ صدارت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی عدم مساوات اور نسلی عدم مسابقت کیخلاف کام کرتے رہیں گے۔ اوباما نے کہا میڈیا کو تشدد کے واقعات دکھانے کے بجائے تشدد کے واقعات کی وجوہات اور ان کے خاتمے کے مباحث کرانے چاہئیں۔ اوباما کا کہنا تھا قوم کو کشیدگی کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ہو گا۔ امریکا کے مستقبل کا انحصار اس بات پر ہے کہ قوم ان معاملات پر توجہ دے ایسا نہ ہوا تو بالٹی مور، فرگوسن اور میسوری جیسے تشدد کے واقعات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا پولیس مایوس لوگوں کی داد رسی کرے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔