Saturday, July 27, 2024

امریکی صدر اوباما کی دادی اور چچا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

امریکی صدر اوباما کی دادی اور چچا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
April 23, 2015
ریاض(92نیوز)امریکی صدر باراک اوباما کی دادی سارہ عمر اور چچا سعید اوباما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کی دادی سارہ عمر چند روز قبل اپنے بیٹے سعید اوباما اور پوتے موسیٰ اوباما کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اور نبی کریم  کی سنت مبارکہ برداشت اور صبر کا درس دیتی ہے، ان پر عمل ہی بنی نوع انسان کی راہ نجات ہے۔ سارہ عمر نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام اور معتمرین کی سہولیات کے لئے سعودی حکومت کی جانب سےکئے گئے انتظامات کی تعریف بھی کی۔