Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدر اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں ملازمت اختیار کر لی

امریکی صدر اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں ملازمت اختیار کر لی
August 6, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاو¿س سے رخصتی کا وقت قریب آنے کو ہے لیکن عام لوگوں جیسی زندگی گزارنے کی عادت بھی تو ڈالنا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹی ساشا نے پرآسائش زندگی چھوڑ کر ایک ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ سال کی ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران میسا چیوسٹ میں مارتھا وائن لینڈ میں گاہکوں کو سی فوڈ پیش کر رہی ہیں۔ ساشا کا پورا نام نتاشا ہے۔ ان کے ساتھ ریسٹورنٹ میں خفیہ اداروں کے چھ اہلکاربھی موجود ہوتے ہیں۔ مارتھا وائن لینڈ کا علاقہ اوباما فیملی کا گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے پسندیدہ مقام ہے۔ ساشا ریسٹورنٹ کا یونیفارم پہنے کھانا پیش کرتی ہیں۔ اس حوالے سے وائٹ ہاوس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن امریکی خاتون اول مشعل اوباما کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کی جس حد تک ہو سکے ایک عام آدمی جیسی پرورش کر رہی ہیں۔ ٹیک اوے کاونٹر پر کام کرنے کے علاوہ ساشا کی ذمہ داریوں میں میزوں پر گاہکوں کا انتظار کرنا اور کھانے کے وقت سے قبل تیاریاں مکمل کرنا بھی شامل ہے۔