Saturday, August 20, 2022

امریکی صدر اوباما کی بیٹیوں کے ہمراہ چہل قدمی، گریٹ فالز پارک میں پینتالیس منٹ گزارے

امریکی صدر اوباما کی بیٹیوں کے ہمراہ چہل قدمی، گریٹ فالز پارک میں پینتالیس منٹ گزارے
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ موسم بہارکے گرم دن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  چہل قدمی کے لیے گریٹ فالز پارک کا رخ کیا۔ براک اوباما اپنی بیٹیوں مالیا اور ساشا کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں ورجینیا کی مشہور گریٹ فالز پارک پہنچے۔ ہفتے کے اختتام پر پارک میں مفت داخلے کی سہولت  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر خاندان بھی پارک میں موجود تھے۔ اوباما نے پارک میں بیٹیوں کے ہمراہ پنتالیس منٹ گزارے۔ اس دوران وہ چہل قدمی کرتے رہے۔ امریکی صدر کا شام کے اوقات میں جلدی پارک جانا کافی اچھا رہا کیونکہ جونہی اوباما پارک سے نکلے تو بارش برسنا شروع ہو گئی۔