امریکی صدر آج مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کرینگے

پیرس ( 92 نیوز) مسئلہ کشمیر نے جی سیون میں بھی نریندر مودی کا پیچھا نہیں چھوڑا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدگی پر بات ہو گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی۔
ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی زیر بحث آئے گی۔ امریکی صدر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں جاری جدوجہد پر بھی بات کریں گے۔