Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی صدرسعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل کےاجلاس میں شرکت کیلئےروانہ

امریکی صدرسعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل کےاجلاس میں شرکت کیلئےروانہ
April 20, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما  سعودی عرب میں ہونیوالے  خلیج تعاون کونسل کے اجلاس  میں شرکت کیلئے  روانہ ہو گئے  ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  براک اوباما وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں کھڑے میرین ون ہیلی کاپٹر   میں بیٹھ کر مری لینڈ میں مسلح افواج کے  مشترکہ فوجی اڈے پہنچے جہاں سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے وہ ریاض آمد پر آج  سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ون آن ون ملاقات کریں گے اورجمعرات کو  خلیج تعاون کونسل کےسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اوباما ایسے وقت ریاض آ رہے ہیں جب  امریکا اور اس کے عرب اتحادی ممالک کے درمیان ایران سےنمٹنے کے معاملے پر تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں اور عرب ممالک سمجھتے ہیں ایران کے معاملے پر امریکی سوچ سے ان  کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شیخ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جہاں مشرق وسطیٰ میں ایرانی کردار اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔