Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدربراک اوباما پانامہ پہنچ گئے‘ کیوبا کے ہم منصب سے ملاقات متوقع

امریکی صدربراک اوباما پانامہ پہنچ گئے‘ کیوبا کے ہم منصب سے ملاقات متوقع
April 10, 2015
کیوبا (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک حسین اوباما امریکی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پانامہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی  کیوبا کے صدر راؤل کاسترو سے پہلی روبرو ملاقات متوقع ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے چون سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے اعلان کے بعد دونوں صدور میں پہلی ملاقات ہو گی۔ اوباما نے پاناما پہنچنے سے پہلے جمیکا کا ایک روزہ  دورہ بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کیوبا کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک  کی فہرست سے نکالنے یا نہ نکالنے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے اور وہ اپنی تجاویز انہیں بھیجے گی تاہم اب تک ایسی تجویزان تک نہیں پہنچی۔ ان کا کہنا تھا سفارتی تعلقات بحال ہوتے ہی کیوبا امریکا کا پارٹنر نہیں بن جائیگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔