Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کےسامنے نامعلوم شخص کی خودکشی

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کےسامنے نامعلوم شخص کی خودکشی
March 4, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے سامنے نامعلوم شخص نے خود کشی کر لی ۔ واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک سفید فام شخص نے وائٹ ہائوس کے باہر شمالی حصے کے قریب خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے مطابق نامعلوم شخص نے خود کو گولی مارنے سے قبل کئی فائر بھی کیے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کا نشانہ کون تھا ۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں تقریبا سو کے قریب سیاح موجود تھے ۔