Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدارتی امیدوار،برنی سینڈرزنے2ریاستوں میں ہلری کوشکست دیدی

امریکی صدارتی امیدوار،برنی سینڈرزنے2ریاستوں میں ہلری کوشکست دیدی
March 27, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے دو ریاستوں میں ہلری کلنٹن کو شکست دے دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی  کا امیدوار کون ہو گا یہ دوڑ جاری ہے ڈیموکریٹک پارٹی میں دو امیدواروں ہلری کلنٹن اور برنی سینڈرز میں براہ راست مقابلہ ہے تازہ ترین مقابلے میں برنی سینڈرز نے دو ریاستوں میں ہلری کلنٹن کو ہرا دیا ۔ سینڈرز نے واشنگٹن اور الاسکا میں ہلری پر واضح برتری حاصل کی تاہم مجموعی طور پر اب بھی ہلری کلنٹن کو برنی سینڈرز سے زیادہ  ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے ۔