Friday, February 23, 2024

امریکی صحافی ڈِینیل پرل قتل کیس، احمد عمر شیخ کے سوا 3 ملزمان کو بری کرنیکاحکم

امریکی صحافی ڈِینیل پرل قتل کیس، احمد عمر شیخ کے سوا 3 ملزمان کو بری کرنیکاحکم
April 2, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈِینیل پرل قتل کیس  میں احمد عمر شیخ کے علاوہ باقی تینوں ملزموں کو بری کردیا جبکہ احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈِینیل پرل قتل کےملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے احمد عمر شیخ کے علاوہ باقی تینوں ملزمان بری کردیا۔ وکیل ملزمان خواجہ نوید کا کہنا تھا کہ احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال میں تبدیل کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ احمد عمر شیخ پر اغوا کا الزام ثابت ہوا ہے لیکن کسی بھی ملزم پر ڈینیل پرل کے قتل کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15 جولائی 2002 کو سزاسنائی تھی۔ ملزم احمد عمر شیخ کو سزائے موت جبکہ ملزم فہد سلیم، سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ ملزمان نے سزاوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جس پر اٹھارہ برس بعد عدالت  نے آج فیصلہ سنا دیا۔