Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی شہر سیاٹل سےچرایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گرکر تباہ

امریکی شہر سیاٹل سےچرایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گرکر تباہ
August 11, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی شہرسیاٹل کے ایئرپورٹ سے ’’چرایا‘‘ جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا،حکام کے مطابق پیش آنیوالے واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے میں خوش قسمتی سے کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ طیارےکےاچانک پرواز بھرنے کے بعد امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والےطیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا۔ تباہ ہونیوالے جہاز الاسکا ائیرلائن کی ملکیت تھا،ائیرلائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردی اپنے پیغام میں جہاز کے چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ طیارے کو آٹھ بجے کے قریب  سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت کے اڑایاگیا  جو کیٹرون آئی لینڈ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ان کامزید کہناتھاکہ طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ امریکی پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دے دیا،ان کاکہناہےکہ اس حاثے میں انہیں دہشت گردی کا کوئی عنصر نہیں ملا۔