امریکی شہر برلنگٹن کے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ‘ چار افراد ہلاک

واشنگٹن (ویب ڈیسک) برلنگٹن کے شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے شہر برلنگٹن میں گزشتہ رات نامعلوم حملہ آور نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے۔ امریکی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔