Thursday, October 6, 2022

امریکی شہری نے ایک طوفان کے وجود میں آنے کی ویڈیو بنا ڈالی، صارفین کی بڑی تعداد نے اس حیرت انگیز منظر کو سوشل میڈیا پر دیکھا

امریکی شہری نے ایک طوفان کے وجود میں آنے کی ویڈیو بنا ڈالی، صارفین کی بڑی تعداد نے اس حیرت انگیز منظر کو سوشل میڈیا پر دیکھا
بلیک ہاک (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے ایک بڑے طوفان کے وجود میں آنے کی حیرت انگیز ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ جنوبی ڈاکوٹا کے چھوٹے سے قصبے بلیک ہاک میں گزشتہ روز ایک خوفناک طوفان آیا۔ جب کالے بادل گھل کر طوفان بننے کی تیاری کر رہے تھے تو امریکی شہری نے اس حیرت انگیز منظر کو موبائل کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ طوفان اتنا خوفناک تھا کہ امریکی شہری نے تین میل دور سے اپنے موبائل کو ٹرائی پوڈ پر سیٹ کیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اس حیران کن ویڈیو کو دیکھا۔