Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا قبل از وقت ہے : وزارت داخلہ

امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا قبل از وقت ہے : وزارت داخلہ
August 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  گرفتارامریکی شہری میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا نامناسب اور قبل از وقت ہے،واقعہ کو ریمنڈ ڈیوس سے بھی  نہ جوڑا جائے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں امریکی شہری میتھوبیریٹ  کو ویزا جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان وزارت داخلہ کاکہناہےکہ گرفتار امریکی شہری  میتھیو بیرٹ کو جاسوس کہنا نامناسب اور قبل از وقت ہے۔ اس واقعے کو ریمنڈ ڈیوس کے قصے سے جوڑنا بھی مناسب نہیں ۔ میتھیو کو2011میں جن وجوہات کی بنا پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا ان میں جاسوسی کی کوئی شق شامل نہیں تھی۔  امریکی شہری میتھیو بیرٹ  کو ویزے  کے اجراء اور امیگریشن حکام کی جانب سے داخلے کی اجازت ملنے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کی گئی۔ رپورٹ میں اس واقعے کی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی ویزہ افسراوراسلام آباد میں امیگریشن کاؤنٹر پر موجود ایف آئی اے کے اہلکار پر عائدکی گئی ہے ۔اجلاس میں اس بات پربھی غورکیا گیا کہ آئندہ پاکستانی سفارت خانوں سے کسی غیر ملکی کو ویزے کا اجراء وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے۔ وزیرداخلہ نے  ایف آئی اے کو امیگریشن کے سلسلے میں نئی پالیسی فریم ورک بنانے اورنظام کواپ ڈیٹ  کرنے کی  بھی ہدایت کی۔