Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سینیٹ نے برسرپیکار پاکستان کی امداد کم کر کے 15 کروڑ ڈالر کردی

امریکی سینیٹ نے برسرپیکار پاکستان کی امداد کم کر کے 15 کروڑ ڈالر کردی
August 3, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔ پاکستان کی فوجی امداد میں کٹوتی کر کے 15 کروڑ ڈالر کردی گئی۔ نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ نامی یہ بل 10 کے مقابلے میں87 ووٹوں سے منظور کیا گیا جسے اب   دستخط کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ بِل میں پاکستان کے لئے فوجی امداد کی مد میں 15 کروڑ ڈالرمختص کیے گئے ہیں جو اُسے اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے دیئے جائیں گے۔ اوباما دور میں پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ستر کروڑ سے ایک ارب ڈالر امداد ملا کرتی تھی۔ بل میں امریکی امداد کو پاکستان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک اور لشکرِ طیبہ کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم کر دی گئی ہے۔ ماہرین  کا کہنا ہے کہ نئے بل سے  پینٹاگون اپنی اُس صلاحیت سے محروم ہوگیا ہے جس کے ذریعے وہ   دہشتگرد تنظیموں کیخلاف  آپریشن کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈال سکتا تھا۔