Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے بل پیش کردیا

امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے بل پیش کردیا
April 17, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے بل پیش کردیا۔ ان کا کہنا ہے سعودیہ کی یمن پر بمباری امریکی قومی مفادمیں نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت رکوانے کی ٹھان لی۔ امریکی سینیٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت رکوانے کے حوالے سے بل قانون سازی کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر کرس مورفی اور رینڈپال کے مشترکہ بل میں سعودی عرب پر اسلحے کی فروخت سے متعلق سخت شرائط عائدکرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سعودی طیارے یمن میں کارروائی کے دوران عام شہریوں کونشانہ بناتے ہیں۔ امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا کا اہم اتحادی ضرور ہے مگراس کی یمن میں کارروائیاں امریکی قومی مفادمیں نہیں ہیں۔ اس سے پہلے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ سعودی طیاروں نے امریکا سے خریدے گئے بھاری ہتھیاروں سے عام شہریوں کونشانہ بنایا۔