Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سینٹ کی جنرل لائڈ آسٹن کی بطور وزیردفاع نامزدگی کی توثیق

امریکی سینٹ کی جنرل لائڈ آسٹن کی بطور وزیردفاع نامزدگی کی توثیق
January 23, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینٹ نے جنرل لائڈ آسٹن کی بطور وزیردفاع نامزدگی کی توثیق کر دی۔

خبرایجنسی کےمطابق جنرل آسٹن کی نامزدگی کے حق میں 93، مخالفت میں 2 ارکان نے ووٹ دیا۔ جنرل آسٹن امریکی تاریخ میں پینٹاگون کے پہلے سیاہ فام سربراہ بن گئے۔

جنرل لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کے 28 ویں وزیردفاع کی ذمہ داریاں نبھانا اعزاز اور فخر کی بات ہوگی۔ جنرل لائڈ آسٹن نے سینٹ کی آرمڈسروسزکمیٹی کے روبرو پاکستان کو امریکا کا اہم اتحادی قرار دیا تھا۔

 وزیردفاع کی نامزدگی کی توثیق پر امریکی صدر جوبائیڈن کا سینٹ سے اظہار تشکر،،اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنرل آسٹن محکمہ دفاع کی سربراہی کیلئے درست انتخاب ہیں۔

جنرل لائڈ آسٹن عہدے کا چارج سنبھالنے پینٹاگون پہنچ گئے، امریکی میڈیا کے مطابق جنرل مارک ملی سمیت اعلیٰ عہدیداروں نےجنرل آسٹن کا استقبال کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔