Sunday, September 15, 2024

امریکی سپرماڈل سنڈی کرافورڈ نے اپنی زندگی کی کہانی لکھ ڈالی

امریکی سپرماڈل سنڈی کرافورڈ نے اپنی زندگی کی کہانی لکھ ڈالی
September 30, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی سپرماڈل سنڈی کرافورڈ نے اپنی زندگی کے سفر پر کتاب لکھ کر ثابت کر دیا کہ وہ محض ایک خوبصورت چہرہ نہیں، ان کا ظاہر ہی نہیں باطن بھی بہت خوبصورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنڈی کرافورڈ کی کتاب کی رونمائی نیویارک میں ہوئی۔ دو سو سے زائد صفحات پر مشتمل کتاب میں ان کی ایک سو پچاس تصاویر بھی شامل ہیں۔ سنڈی نے کتاب میں اپنی زندگی اور فنی سفر کے علاوہ زندگی کے دیگر معاملات کی کہانی بھی بیان کی ہے۔ پانچ ابواب پر مشتمل کتاب ”بی کمنگ“ کے بارے میں سنڈی کا کہنا ہے کہ یہ کتاب ان کے سنڈی کرافورڈ سے ایک عورت اور پھر سمجھدار عورت بننے کی کہانی ہے جو ایک سفر ہے۔