Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سنٹرل کمانڈ کے چیف نے ترک فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کی تردید کر دی

امریکی سنٹرل کمانڈ کے چیف نے ترک فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کی تردید کر دی
July 30, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے چیف جنرل جوزف ووٹیل نے کہا ہے کہ ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کمانڈر نے ترکی کے الزامات کو افسوس ناک اور مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی خطے میں امریکا کا قابل اعتماد اور اہم شراکت دار ہے۔ جنرل جوزف نے کہا کہ وہ دہشت گردی اور خصوصاً داعش کے خلاف کارروائی میں ترکی کے کردار اور کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اس سے قبل جنرل ووٹیل نے کہا تھا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ترک حکومت کی جانب سے متعدد فوجی افسروں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں امریکا سے اس کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔