Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سفیر کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات، افغانستان اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکی سفیر کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات، افغانستان اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال
September 3, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی سفیر نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ بنی گالہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ رچرڈ اولسن نے امریکی سلامتی کی مشیر سوسان رائس کے دورے پر بریفگ دی اور افغانستان میں طالبان کے حوالے سے امور پر بات چیت کی۔ عمران خان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ امریکی سفیر نے بھی عمران خان کے مؤقف کی تائید کی اور کہا کہ گزشتہ دو سال میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔