Sunday, December 4, 2022

امریکی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

امریکی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نے ملاقات کی ہےجس میں پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن  کی  اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات  میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشترکہ ورکنگ گروپس کو فعال کرنے اور اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ورکنگ گروپ کو بحال کریں گے۔ وزیرخزانہ نے امریکی سفیر کو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی  میٹنگز پر بھی اعتماد میں لیا ۔