Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سرفر نے پرتگال میں ہونیوالی بلابونگ کوالیفائنگ سیریز جیت لی

امریکی سرفر نے پرتگال میں ہونیوالی بلابونگ کوالیفائنگ سیریز جیت لی
October 5, 2015
لزبن (ویب ڈیسک) بلا بونگ پرو کیسکائس کوالیفائنگ سیریز امریکہ کے کولوہئے انڈینو نے جیت لی ہے۔ پرتگال کی طلاطم خیز سمندری لہروں پر کلوہے نے اپنے حریف کو بڑے مارجن سے شکست دی۔ بلا بونگ کی کوالیفائنگ سیریز کا فائنل پرتگال کے ساحلی شہر پرائیا ڈی گوینشو کے بپھرے سمندر میں ہوا جس میں کلوہے کا مقابلہ برازیل کے کائیو ایبیلے سے تھا۔ مقابلے کے وقت سمندر پر تیز ہواوں کے سبب انتہائی بلند لہریں اٹھ رہی تھیں۔ امریکی سرفر نے سات اعشاریہ چھ سات اور آٹھ اعشاریہ نو صفر سکور کرکے برازیلی حریف کو مات دی۔ امریکی کھلاڑی نے مجموعی طور پر گیارہ اعشاریہ نو سات سکور کر کے فتح سمیٹی۔ اس ہار کے باوجود برازیلی سرفر کوئکر سلور پرو فرانس سرفنگ مقابلے میں حصہ لے سکے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔