Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سائنسدان نے پانی فلٹر کرنے والی کتاب تیار کر لی

امریکی سائنسدان نے پانی فلٹر کرنے والی کتاب تیار کر لی
August 20, 2015
پٹس برگ (ویب ڈیسک) ایک امریکی سائنسدان نے ابتدائی کامیاب تجربے کے بعد ایک ایسی کتاب متعارف کرائی ہے جس کے کاغذ کے ذریعے پینے کے پانی کو آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کتاب کے اندر کاغذات دراصل فلٹر پیپرز ہیں جن پر پینے کے پانی کو صاف کرنے کےلئے معلومات درج ہیں۔ ان کاغذوں میں چاندی یا تانبے کے چھوٹے چھوٹے ذرات موجود ہیں جن سے گزر کر پانی میں موجود بیکٹیریا مرجاتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ اس عمل کے نتیجے میں حاصل ہونے والے پانی میں آلودگی کی سطح امریکہ کے گھروں میں نلوں سے آنے والے پانی جتنی رہ گئی۔ گو کہ فلٹریشن کے عمل کے دوران چاندی اور تانبے کی کچھ تعداد بھی پانی میں شامل ہو گئی لیکن وہ مضر حد سے بہت نیچے تھی۔ ڈاکٹر ٹیری ڈانکووچ پٹس برگ کی کارنیگی ملن یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی اور پھر یونیورسٹی آف ورجینیا میں کئی سال کی تحقیق کے بعد یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ترقی پذیر ممالک کی پسماندہ آبادی کو ذہن میں تیار کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ڈانکووچ کے مطابق آپ کو صرف کتاب سے ایک کاغذ پھاڑنا ہے اور اس کو فلٹر ہولڈر کے اندر لپیٹ کر اس سے پانی کو گزارنا ہے نتیجے میں آپ کو بیکٹیریا سے محفوظ صاف پانی مل جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک کاغذ سے ایک سو لیٹر تک پانی صاف کیا جا سکتا ہے۔ اس لحاظ سے ایک کتاب چار سال تک ایک فرد کے پینے کے پانی کوصاف کر سکتی ہے۔