Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سائنسدانوں نے ریموٹ کنٹرول سے دماغ قابو کرنیوالی ڈیوائس تیار کر لی

امریکی سائنسدانوں نے ریموٹ کنٹرول سے دماغ قابو کرنیوالی ڈیوائس تیار کر لی
July 28, 2015
لاہور (92نیوز)  امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جس کی مدد سے دماغ کو کنٹرول کرنا ممکن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن اور یونیورسٹی آف الینوئز کے ماہرین نے ابتدائی طور پر یہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ایک چوہے کے سر پر نصب کی۔ اس ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نے چوہے کو چلنے کے راستے کا تعین کرنے میں مدد فراہم کی۔ سائنسدان پرامید ہیں کہ اس ڈیوائس کو مستقبل میں دماغی امراض اور دماغ کے کسی مخصوص حصے کی تھراپی کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ ڈیوائس چوہے کے سر پر نصب کی گئی اور سائنسدان نے بٹن دبایا جس سے اس ڈیوائس نے ادویات چوہے کے دماغ میں اتار دیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس نے نہ صرف چوہے کے دماغ کی شریانوں کو قوت دی بلکہ اس میں ادویات بھی اتاریں۔ یہ ڈیوائس بہت باریک اور چھوٹی ہے اور اس میں ایک نہایت چھوٹی بیٹری لگی ہوتی ہے جس میں انجکشن بھی محفوظ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے اس بات میں کامیابی حاصل کی ہے کہ چوہے کے چلنے کے راستے کا تعین کر سکیں اور اس سلسلے میں ہم نے مختلف طریقوں سے چوہے کے دماغ کو تحریک دی۔ سائنسدانوں کے مطابق اس ڈیوائس نے ڈاکٹرز کی جانب سے دماغ میں استعمال کیے جانیوالے کسی بھی قسم کی میٹل ٹیوبز یا نلکی نما آلات سے کم نقصان پہنچایا۔ سائنسدان انسانوں میں دماغی خلل یا امراض کے علاج بارے پرامید ہیں۔