امریکی ریاست ہوائی میں 2فوجی طیارے ٹکراگئے،امریکی کوسٹ گارڈ

واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں 2فوجی طیارے ٹکراگئےہیں ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست ہوائی میں 2فوجی طیارے آپس میں ٹکرانےکے بعد تباہ ہوگئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں طیاروں میں کل 12افراد سوارتھے ۔امریکی کوسٹ گارڈ کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں موجود عملے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ طیاروں کے ملبے کی تلاش کا کام بھی جاری ہے ۔