Sunday, March 3, 2024

امریکی ریاست کینٹکی کے ایک سپر اسٹور میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کینٹکی کے ایک سپر اسٹور میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک
October 25, 2018
کینٹکی (92 نیوز) امریکی ریاست کینٹکی کے ایک سپر اسٹور میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ لوزویلی کے نواح میں واقع جیفرسن ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ سے لیس ایک شخص قصبے کے بڑے سپر اسٹور میں گھسا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اس نے جاتے جاتے پارکنگ میں فائرنگ کرکے ایک خاتون کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ وہاں موجود ایک شہری کی جانب سے جوابی فائرنگ پر ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ جسے پولیس نے قریبی گھر سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔