Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چار روزہ چھیالیسواں کامک کنونشن، بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کی جھلکیاں دکھائی گئیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چار روزہ چھیالیسواں کامک کنونشن، بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کی جھلکیاں دکھائی گئیں
July 12, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) سان ڈیاگو میں سالانہ کامک کنونشن جاری ہے جس کے تیسرے دن حاضرین کو ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ڈان آف جسٹس کا نیا ٹریلر دکھایا گیا۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھالیسواں کامک کنونشن جاری ہے۔ جادوئی، سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضوع پر چار روزہ کنونشن میں آج حاضرین کو سپرمین اور بیٹ مین کے کرداروں پر مبنی فلم ڈان آف جسٹس کی نئی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس ہالی ووڈ کی سپرہٹ فلم مین آف اسٹیل کا سیکوئل ہے۔ زیک سنائیڈر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ہنری  کیویل سپرمین اور بن افلیک بیٹ مین کے کرداروں میں دھوم مچائیں گے جبکہ ایمی ایڈمز، جیسی ایزنبرگ، گیل گیڈوٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظرآئیں گے۔ ایکشن تھرل اور اسپیشل ایفیکٹس سے بھرپور فلم اگلے سال پچیس مارچ سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔