Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں  لگی آگ   کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری
August 7, 2018
کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں  لگی آگ   کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آگ کی شدت  دوگنی ہونے کے بعد اسے ریاست کی تاریخ کی سب سے بدترین آگ قرار دے دیا گیا۔ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ   کی شدت میں مسلسل اضا فہ ہورہا ہے۔ ہولناک ٓگ نے تقریبا تین لاکھ ایکڑ اراضی  اور 75 کے قریب رہائشی علاقوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ دوسری جانب کئی علاقوں سے آباد ی کا انخلاء بھی جاری ہے۔ اورنج کاﺅنٹی کے علاقوں سے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب سے منتقل کیا جارہا ہے۔ کیلی فورنیا میں لگی  خطرناک آگ  پر قابو پانے کیلئے فضائی امداد بھی جاری ہے ۔ اب تک صرف 30 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے ۔ حکام کے مطابق زیادہ درجہ حرات کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگ کو ریاست کی تاریخ کی بڑی آفت قرار دیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاﺅس کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو عارضی رہائش اور گھروں کی مرمت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آگ سے اب تک 7 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔