Saturday, July 27, 2024

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسٹور پر فائرنگ،3افراد ہلاک4زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسٹور پر فائرنگ،3افراد ہلاک4زخمی
March 18, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں اسٹور پر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے مجموعی طور پر سات افراد کو گولیاں لگیں۔ ایک موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ دو اسپتال میں چل بسے۔ دیگر افراد زیر علاج ہیں۔ پولیس نے ابھی ان کی حالت کے بارے میں کسی کو آگاہ نہیں کیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔