Monday, November 28, 2022

امریکی ریاست کنٹکی میں شدید بارش اور طوفان، ایک شخص ہلاک، سات لاپتہ، شہری بجلی سے محروم

امریکی ریاست کنٹکی میں شدید بارش اور طوفان، ایک شخص ہلاک، سات لاپتہ، شہری بجلی سے محروم
کنٹکی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنٹکی میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ سات افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کنٹکی پولیس کے مطابق ریاست کے مشرقی ضلع جانسن کو بارشوں اور طوفان نے شدید متاثر کیا ہے۔ بارشوں کے بعد ریاست کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور سات شہری لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تیز طوفان سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بجلی کے پول گرنے سے ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے گھروں میں پھنسے ہوئے پچاس کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔