Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ریاست ٹیکساس میں خوفناک حادثہ ، 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں خوفناک حادثہ ، 9 افراد ہلاک
February 12, 2021

ٹیکساس (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 130 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ٹیکساس کے شہر ڈیلاز اور فورٹ ورتھ کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کو گاڑیوں کے ملبے سے نکالنے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا۔

معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی مرہم پٹی کرکے فارغ کر دیا گیا جبکہ 65 افراد کو اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سرد طوفان کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔