Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ریاست مینسوٹا میں سینکڑوں افراد کا نسل پرستی کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا ڈیڑھ میل تک احتجاجی مارچ

امریکی ریاست مینسوٹا میں سینکڑوں افراد کا نسل پرستی کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا ڈیڑھ میل تک احتجاجی مارچ
August 30, 2015
مینسوٹا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مینسوٹا میں سینکڑوں افراد نسل پرستی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاجی مارچ کے دوران سیاہ فاموں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ ریاست مینسوٹا میں سینٹ پال کے علاقے میں سینکڑوں افراد نے نسل پرستی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کو تمام حقوق حاصل ہیں لیکن سیاہ فام اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے ڈیڑھ میل تک مارچ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے حکام خبردار کیا کہ اگر سیاہ فاموں کو انصاف نہ ملا تو امن بھی نہیں رہے گا۔ تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے لیے تعینات کی گئی تھی۔ مظاہرین مینسوٹا اسٹیٹ فیئر کے سامنے دھرنا دیں گے جہاں اٹھارہ لاکھ کے قریب افراد شرکت کریں گے۔