Thursday, September 29, 2022

امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 3 افراد ہلاک، 42 زخمی

امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 3 افراد ہلاک، 42 زخمی
September 26, 2021 ویب ڈیسک

مونٹانا (92 نیوز) امریکا کی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 3 افراد ہلاک،42 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹرین میں عملے کے 13 ارکان اور 147 مسافر سوار تھے، متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔