Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی ریاست منی سوٹا اور نارتھ ڈیکوٹا میں شدید برف باری ،شہری گھروں تک محدود

امریکی ریاست منی سوٹا اور نارتھ ڈیکوٹا میں شدید برف باری ،شہری گھروں تک محدود
December 7, 2016

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی ریاست منی سوٹا اور نارتھ ڈیکوٹا میں  شدیدبرف باری کا سلسلہ جاری ہے  شہری گھروں تک محدود  ہوگئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی جام ہوگئی ، حادثات میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کےمطابق  نارتھ ڈیکوٹا کے علاقے گرینڈ فاکس میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے تیز ہواؤں کی وجہ سے برف ہٹانے میں مشکل پیش آ رہی ہےمنیسوٹا کے علاقے مور ہیڈ میں برف باری سے سڑکو ں پر ٹریفک جام رہی برف جمع ہونے سے متعدد حادثات بھی پیش آئے انتظامیہ نے ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ 

اسی طرح امریکا کی دیگر ریاستوں میں بھی برفانی طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کرسمس کی چھٹیوں کے دوران برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو سکتا ہے اس حوالے سے شہریوں کا احتیاط برتنا ہوگی ۔