Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی ریاست مشی گن ابھی تک برف کی لپیٹ میں

امریکی ریاست مشی گن ابھی تک برف کی لپیٹ میں
April 8, 2016
مشی گن(ویب ڈیسک)امریکا میں موسم بہار  کے آغاز کے باوجود ریاست مشی گن کے بالائی جزیرہ نما میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے سے شہری زندگی شدید متاثر ہوئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اگرچہ امریکا بھر میں موسم بہار شروع ہو چکا ہے لیکن مشی گن کے بعض  علاقوں میں برفباری کے سبب ایسا لگتا ہے کہ موسم سرم ابھی تک موجود ہے مشی گن کے بالائی جزیرہ نما کے ضلع مورکیٹ میں بدھ اور جمعرات کو برفباری جاری رہی  اور سڑکیں ایک فٹ برف میں دب گئیں۔ ضلع مورکیٹ میں اپریل کے پہلے سات دن میں دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہے گا ۔