امریکی ریاست فلوریڈا کے سمندر سے 45لاکھ ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت

ٹالہاسی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں غوطہ خوروں نے سمندر کی تہہ سے پینتالیس لاکھ ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت کر لیا۔
فلوریڈا میں غوطہ خوروں نے تین سو سال قبل سمندر میں غرق ہونے والے ہسپانوی بحری جہاز کے ملبے سے خزانہ دریافت کیا۔
یہ بحری جہاز سپین کے بادشاہ کے لیے خزانہ لے کر جا رہا تھا۔ غوطہ خوروں کو ساڑھے تین سو سونے کے سکے ملے ہیں جن میں بیس سکے انتہائی نایاب ہیں۔
غوطہ خوروں نے پانچ روز کی محنت کے بعد یہ خزانہ دریافت کیا۔ شوقیہ غوطہ خوروں کو ملنے والے خزانے سے بیس فیصد دیا جائے گا۔
