Saturday, July 27, 2024

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ ، 17 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ ، 17 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
February 15, 2018

تالاهاسي (92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آور فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ہائی اسکول میں داخل ہوا اور اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کر دیں ۔
واقعے سے طلبا اور اساتذہ پر خوف و ہراس طاری ہو گیا اور وہ دیوانہ وار اسکول سے باہر بھاگنے لگے ۔
ایف بی آئی اور دیگر سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچے اور علاقے کو سیل کیا ۔
اسکول میں پھنسے طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکالا ۔
حکام کے مطابق حملہ آور کو واقعے کے دو گھنٹے بعد اسکول سے چند کلومیٹر دور سے گرفتار کیا گیا ۔
ملزم کی شناخت انیس سالہ نکولس کروز کے نام سے ہوئی جو اسی اسکول کا سابق طالب علم ہے ۔
امریکی حکام نے ابتدائی تفتیش میں ملزم کو ذہنی مریض قرار دے دیا اور کہا نکولس کروز بندوقوں کا جنون کی حد تک شوقین ہے ۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔
امریکا میں رواں سال اسکول میں فائرنگ کا یہ تیرہواں واقعہ رونما ہوا ۔