Thursday, December 1, 2022

امریکی ریاست فلوریڈا میں عجیب الخلقت بچھڑے کاجنم

امریکی ریاست فلوریڈا میں عجیب الخلقت بچھڑے کاجنم
فلوریڈا(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں عجیب الخلقت بچھڑے کاجنم ،بچھڑے کے دو سر،دو آنکھیں، دو ناک اور دو منہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک گائے نے ایسے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا ہے جس کے دو سر ، چار آنکھیں ، دوناک اور دوہی منہ ہیں۔ فلوریڈا کے کسان کے پاس موجود اس عجیب الخلقت بچھڑے کا نام اینا بیلے ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ بچھڑے کے دونوں سر بہت بھاری ہیں، جس کی وجہ سے وہ کھڑا نہیں ہو سکتا،جس کی وجہ سے اسے دونوں منہ سے بوتل کے ذریعے دن میں چار مرتبہ دودھ دیا جا تا ہے۔ اینا بیلے کی دیکھ بھال کرنے والے اسٹاف کا کہنا ہے کہ بچھڑے کو سانس لینے میں دقت ہوتی ہے، اسے نمونیہ کا خدشہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چالیس کروڑ میں سے ایک گائے ہی دو سر والے بچھڑے کو جنم دیتی ہے۔