Tuesday, November 29, 2022

امریکی ریاست ایریزونا کے جنگلات میں آگ ، پنتالیس ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر

امریکی ریاست ایریزونا کے جنگلات میں آگ ، پنتالیس ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر
 ایریزونا (92 نیوز) امریکی ریاست ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ بھڑکتے شعلوں نے پنتالیس ہزار ایکڑ رقبہ جلا ڈالا۔ امریکی جنگلات ایک بار پھر آتشزدگی کی زد میں آگئے۔ ریاست ایریزونا کے پہاڑی جنگلات میں انیس مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ دس روز کے دوران پنتالیس ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ بھڑکتے شعلے گرم موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے سات سو زائد اہلکار دن رات آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس مقصد کیلئے زمینی ذرائع کے علاوہ طیاروں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ پہاڑوں پر بھڑکتی آگ کی وجہ سے فی الحال آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کی بڑی وجہ انسانی غفلت ہو سکتی ہے۔