Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی ریاست ایروزونا میں 2طالبات کی ہلاکت، والدین، شہری پریشان، بچیوں نے خودکشی کی: پولیس

امریکی ریاست ایروزونا میں 2طالبات کی ہلاکت، والدین، شہری پریشان، بچیوں نے خودکشی کی: پولیس
February 13, 2016
ایریزونا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فوئنکس کے سکول میں دو طالبات کی ہلاکت کے واقعے نے شہریوں اور والدین کو پریشانی میں مبتلا  کر دیا ہے۔ بچیوں کی ہلاکت کا واقعہ فوئنکس کے نواح میں واقع  ہائی سکول میں ہوا جس میں بچیوں کے قریب سے ایک بندوق ملی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ بچیوں نے خودکشی کی ہے تاہم پولیس کو کسی شخص کے اس واقعے میں ملوث ہونے کا شبہ نہیں ہے۔ لڑکیوں کو ایک ایک گولی لگی اور ہلاک ہونیوالی دونوں لڑکیاں پندرہ سال عمر کی ہیں تاہم سکول کے طلبا یا نواحی علاقے کے لوگوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔ پولیس ترجمان ٹریسی بریڈن کا کہنا ہے کہ سکول میں فائر ہونے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو دونوں بچیاں مردہ پڑی تھیں اور ان کے قریب ایک بندوق پڑی تھی۔ انہوں نے کہا یہ افسوسناک یقیناً والدین ہی نہیں سکول انتظامیہ کیلئے باعث تشویش ہے۔ واقعے کے بعد سکول بند کر کے بچوں کو گھروں میں بھیج دیا گیا۔