Sunday, September 15, 2024

امریکی ریاست اوریگون کے کمیونٹی کالج میں مسلح شخص کی فائرنگ، پندرہ افراد ہلاک، بیس زخمی

امریکی ریاست اوریگون کے کمیونٹی کالج میں مسلح شخص کی فائرنگ، پندرہ افراد ہلاک، بیس زخمی
October 2, 2015
اوریگون (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوریگون کے کمیونٹی کالج میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد پندرہ ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ فائرنگ کا واقعہ دن دس بج کر اڑتیس منٹ پر امپچوا کمیونٹی کالج میں ہوا۔ ڈگلس کاؤنٹی کے شیرف آفس کے ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ شنائیڈر ہال میں ہوئی جہاں سائنس کی کلاسز ہوتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنیوالا بیس سالہ شخص بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ کالج میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے زخمیوں کی تعداد بیس بتائی ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بعض کو کالج ہی میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔