امریکی ریاست اوریگان کے جنگلوں میں آتشزدگی ، 20 گھر خاکستر
اوریگان (92 نیوز) امریکی ریاست اوریگان کے جنگلوں میں آتشزدگی سے 20 گھر خاکستر ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آگ آسمانی بجلی سے لگی جو 332 مربع میل تک پھیل چکی ہے ۔ مزید 2 ہزار گھروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ واشنگٹن کے شمال وسطی علاقوں میں بھی آتشزدگی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سےسرکاری پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئی ہے۔