Saturday, February 4, 2023

امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں لڑکے نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں لڑکے نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
انڈیانا (92 نیوز) امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں چودہ سالہ لڑکے اور  پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ لڑکے نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فائرنگ کا  واقعہ انڈیانا کے شہر رِچمنڈ میں پیش آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق  پولیس کو اطلاع ملی کہ  بندوق سے لیس ایک لڑکا ہائی اسکول کی جانب جارہا ہے جس پر  پولیس فوری وہاں پہنچ گئی ۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد لڑکے نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی ۔ حکام کے مطابق ملزم قتل عام کی نیت سے اسکول آیا تھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ اسی اسکول کا طالبعلم تھا یا نہیں۔