Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکی ریاستوں میں شدید طوفان‘ بارش اور سیلاب‘ 18 ہلاک‘ درجنوں زخمی

امریکی ریاستوں میں شدید طوفان‘ بارش اور سیلاب‘ 18 ہلاک‘ درجنوں زخمی
December 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں ایک ہفتے سے جاری شدید طوفان، بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینٹن کاونٹی میں طوفان کے بعد سے لاپتہ ایک شخص اور ایک خاتون کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد مسی سپی میں ہلاکتوں کی تعداد دس تک پہنچ چکی ہے۔ ٹینیسی میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آرکنساس اور الاباما میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اوکلاہوما اور ٹیکساس میں 16 انچ تک برف پڑ سکتی ہے اور یہ ایک خطرناک علامت ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاستوں میں طوفانی ہواوں نے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مسی سپی میں تقریباً 400 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین موسمیات نے کینٹکی، ایلاباما، انڈیانا، الینوئے اور مزوری کی ریاستوں میں کرسمس سے پہلے خراب موسم کی پیشگوئی کی تھی۔ خیال رہے کہ امریکا میں کرسمس سے قبل خراب موسم نئی بات نہیں ہے۔ ایک سال پہلے بھی مسی سپی میں کرسمس پر آنے والے طوفان میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔