Saturday, July 27, 2024

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد
August 5, 2018
واشنگٹن (92 نیوز)امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور جلد وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کا عندیہ دیا ۔ پی ٹی آئٰی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل کے مطابق شیلا جیکسن اور عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے بھی خیرسگالی پیغام پر شیلا جیکسن کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے تیز رفتار ترقی کے اہداف مقرر کر رہے ہیں، پاکستان کو بہتر گورننس کے ذریعے مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہونگے۔ امریکی کانگریس ویمن شیلا جیکسن نے بتایا کہ وہ پاکستان میں حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے جلد وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرینگی۔