Saturday, July 27, 2024

امریکی دھمکیوں کا جواب 10فروری کو دینگے: ایران

امریکی دھمکیوں کا جواب 10فروری کو دینگے: ایران
February 8, 2017
تہران / نیویارک (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا  میں کشیدگی بڑھ گئی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے دھمکیوں پر کیسا ردعمل دیا جاتا ہے، امریکا کو دس فروری کو بتا دیں گے۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران گیارہ فروری کو یوم انقلاب پر نئے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے۔ ٹی وی نے ایرانی لانچ پیڈ کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کر دیں۔ معروف امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے دعوی کیا ہے کہ ایران نئے میزائل سفیر کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ ٹی وی چینل نے اپنے دعوے کی تصدیق کیلئے تہران کے مضافات میں واقع ایک لانچنگ پیڈ کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق سفیر میزائل بین البراعظمی میزائل کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی حکام نے بھی ٹی وی کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔ میزائل تجربے سے ایران اور امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔