کراکس (92 نیوز) امریکا کی جانب سے وینزویلا کو دھمکیوں کا منہ توڑ جواب۔ وینزویلین فوج اور شہریوں نے جنگی مشقوں کا آغاز کردیا۔ مشقوں میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کراکس کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں سے وینزویلا کی حکومت اور عوام برہم ہوگئے، ملکی آرمی نے ملک بھر میں جنگی مشقوں کا آغاز کردیا جس میں بوڑھے اور جوان مرداور خواتین شریک ہوئیں۔
حکومت کے مطابق مشقوں میں مجموعی طور پر دولاکھ فوجی اہلکارجبکہ سات لاکھ عام شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔
حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں جبکہ مشقوں میں شامل ایک خاتون نے کہاوینزویلا کی خواتین خوفزدہ نہیں،وہ اپنے ملک اورقوم کوبچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں